بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرق میں واقع ایک بڑا ملک ہے جس کے ایران کے ساتھ دیرینہ دینی - مذہبی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات ہیں۔
ایسا ملک جہاں مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کا اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کا حالیہ دورہ، دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
سنگ میل اس لئے کہ یہ دورہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی 12 روزہ دہشت گردانہ جارحیت کے بعد انجام پایا ہے اور اس لئے بھی کہ اگرچہ قالیباف مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ہیں لیکن اس جارحانہ جنگ میں بھی ان کا کردار بہت اہم تھا اور انھوں نے ملکی دفاع میں میں مرکزی اور ہم آہنگ کرنے والا کردار ادا کیا۔

پاکستان نے ہماری جنگ کے دوران اچھی ہمسائیگی کا حق ادا کیا اور پاکستان کی وفاقی حکومت کے عہدیداروں نے اچھی ہمسائیگی کا حق ادا کرتے ہوئے ایران کی نمایاں حمایت کی۔
ایسی حمایت جس نے دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل کا کردار ادا کیا اور اخوت و بھائی چارے کی یادیں تازہ کیں؛ اور ان ہی یادوں میں سے ایک سنہ 2010ع کے بڑے سیلاب میں پاکستانی عوام کے مصائب پر رہبر معظم کا اشکبار ہونے کا واقعہ ہے۔
محمد باقر قالیباف نے دورہ پاکستان سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ اور صہیونی ریاست کے خطرات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد انھوں نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان "سیکیورٹی تعاون" پر مرتکز ہونے کی طرف توجہ دلائی۔
ان موقفوں کے علاوہ، جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کردہ وجوہات میں دیکھا، قالیباف کا پاکستان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
یہ اہمیت پاکستانی میڈیا نے بھی محسوس کی ہے، اور مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ نے اپنے دورے سے پہلے جو نوٹ میڈیا کو فراہم کیا وہ بہت وسیع پیمانے پر پھیل گیا۔
قالیباف نے اس نوٹ میں اشارہ کیا تھا کہ تہران اور پاکستان کے درمیان تعلقات عام حکومتوں کے درمیان معمول کے تعلقات سے بہت بالاتر ہیں۔
انھوں نے اس یاد دہانی کے ساتھ ساتھ ـ کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے قیام اور آزادی کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا، جنگ کے دوران ایرانیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پاکستانی عوام اور عہدیداروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے پاس ـ خاص طور پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ تصادم میں کامیابی کے بعد ـ ایک دوسرے سے کہنے کو بہت کچھ ہے۔
خصوصاً اس لئے کہ پاکستان کے ایوان صدر نے بھی فلسطینی کاز، صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف دفاع، اور ماضی میں ایران کے تخریب کار بلوائیوں کے معاملات میں تہران کے ساتھ ہم آہنگ موقف اختیار کیا ہے۔
اسی لئے ایسا لگتا ہے کہ خطے اور دنیا کی بہت سی نظریں اس وقت قالیباف کے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں پر لگی ہوئی ہیں۔
"قومی مفادات کی مضبوطی اور فروغ" ایک مستقل نقطہ نظر ہے جسے تمام دوست ممالک اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ اپنانا چاہئے، اور اس کا اولین مقصد ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں۔
آپ کا تبصرہ